امریکی قونصل جنرل کی چیف سکریٹری سے ملاقات

,

   

قونصل خانہ کی تعمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
حیدرآباد۔23ستمبر(سیاست نیوز) امریکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد مسٹر جوئیل ریفمین نے آج چیف سیکریٹری ایس کے جوشی سے ملاقات کی ۔ مسز کریسٹن ہولر مشیر سیاسی امور قونصل خانہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر نئے امریکی قونصل خانہ کی تعمیر کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ریفمین نے چیف سیکریٹری کو بتایا کہ امریکی قونصل خانہ کی تعمیر کا نشانہ 2021 مقرر کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس سے قبل تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا جائیگا۔ ڈاکٹر جوشی نے بتایا کہ کالیشورم پراجکٹ کی تکمیل اور اس کے فوائد کو بین الاقوامی سطح پر سراہایا جانے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ و امریکہ کے بہتر تعلقات اور ان میں استحکام کیلئے ممکنہ اقدامات کیلئے تیا رہے۔انہوں نے امریکی جامعات میں زیر تعلیم طلبہ کے مسائل کو فوری حل کرنے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔مسٹر ریفمین نے کہا کہ جب کبھی طلبا کے مسائل آتے ہیں قونصل خانہ اور دیگر سفارتی عملہ ان کو حل کرنے اقدامات کرنے لگتا ہے ۔ انہوںنے تلنگانہ میں امریکی شہریوں اور سرمایہ کاروں کیلئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اورکہا کہ حکومت کے اقدامات سرمایہ کاروں کیلئے سودمند ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران امریکی ریاستوں کے ہمراہ تلنگانہ کے معاہدوں اور دیگر امور کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔