ناگپور ۔ /6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قونصل جنرل متعینہ ممبئی ڈیویڈ جے رانز نے آج ناگپور سے قریب واقع ریشم باغ میں راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی کے بی ہیڈگیوار کی یادگار کا مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر ناگپور آر ایس ایس یونٹ کے صدر راجیش لویا بھی ان کے ساتھ تھے ۔ انہوں نے سمرتی مندر میں آر ایس ایس بانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ امریکی قونصل شہر میں دیکشا بھومی کا بھی دورہ کریں گے ۔
