فلوریڈا: امریکی سائنسداں جوزف ڈیٹوری نے زیرِآب رہتے ہوئے 74 دن گزارے ہیں جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ تاہم جوزف اب بھی خشکی پرآنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ 9 جون تک وہاں رہ کر پانی کی گہرائی میں مسلسل رہتے ہوئے 100 دن کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ جوزف یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں محقق ہیں اور کے لارگو کے علاقے میں 30 فٹ گہرے ایک زیرآب اسٹیشن میں رہ رہے ہیں۔ وہ نہ صرف تحقیق کررہے ہیں بلکہ سمندری مخلوق کے تحفظ اور پانی کے اندر رہنے کے انسانی جسم پر ہونے والے اثرات کا جائزہ بھی لے رہے ہیںچند ہفتوں قبل انہوں نے سمندر کی گہرائی میں ایک نئی نوع کا جانور بھی دریافت کیا تھا۔