امریکی محصولات سے عرب کے تیل کے علاوہ دیگربرآمدات کو خطرہ

   

بیروت: امریکی تجارتی تحفظ پسندی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے عرب معیشتیں زبردست دباؤ کا شکار ہیں، جس سے 22 بلین امریکی ڈالر کی غیر تیل کی برآمدات کو خطرہ ہے ۔ یہ بات ہفتہ کو اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے ) کی طرف سے جاری کردہ پالیسی بیان میں کہی گئی۔ اردن اس سلسلے میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک کے طور پر ابھرتا ہے ، جہاں اس کی کل برآمدات کا تقریباً ایک چوتھائی امریکہ جاتا ہے ۔ امریکی مارکیٹ میں ایلومینیم اور کیمیکل کی برآمدات پر بھاری انحصار کی وجہ سے بحرین بھی ایک ہدف ہے ۔