امریکی محکمہ صحت کو ملک میں 4لاکھ اموات کااندیشہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی اصل تعداد موجودہ سرکاری اعدادوشمار سے تقریبا دوگنی ہوسکتی ہے ۔امریکی وبائی روک تھام کے مرکز نے ایک رپورٹ تیار کی ہے ، جس میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے ۔ مرکز نے ملک میں پہلے 8 ماہ میں ہونے والی اموات کی بنیاد پر یہ تخمینہ لگایا ہے ۔ سنٹر نے اپنی رپورٹ سال 2015-19ء کے اعداد و شمار کو استعمال کرکے سبھی طرح کی وجوہات سے ہونے والی اموات کا اوسط تیار کیا ہے ۔ مرکز نے کہاکہ جنوری 2020 ء کے آغاز سے 3 اکتوبر 2020 ء کے درمیان ملک میں تقریبا 299,028 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں سے 66% یعنی198,081 اموات کووڈ 19 کی وجہ سے ہوئیں۔ 25 سے 44 سال کی عمر کے افراد کی اموات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔