٭ روس کے صدر ولاد یمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روسی اداروں کو انہوں نے امریکہ کے حالیہ مزائیلوں کے تجربوں پر جوابی ردعمل کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ امریکہ نے پہلے تو زائد از 500 کیلو میٹر کے فاصلے تک وار کرنے والے اوسط فاصلاتی مزائیلوں کا تجربہ کیا تھا جو روس کے ساتھ طئے شدہ انٹر میڈیٹ۔ رینج نیو کلئیر فورسیس سمجھوتہ کے مغائر ہے۔ امریکہ اس ماہ کے اوائل میں اس سمجھوتہ سے دستبردار ہوگیا تھا۔