نیویارک : امریکہ کے معروف مصنف اور سماجی کارکن جیفری شاون کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے اسلام قبول کرلیا۔ یہ جوڑا امریکہ میں آج یکم رمضان کو منعقدہ ایک تقریب میں حلقہ بگوش اسلام ہوگیا۔ امریکہ میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے سوشل میڈیا پر اس تقریب کا لائیو ویڈیو شیئر کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جعفری شاون کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ کو امریکی مسلم اسکالر عمر سلیمان کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں۔کنگ جوڑے کے اسلام قبول کرنے کا ایمان افروز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ صرف دو گھنٹوں میں اس ویڈیو کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا جبکہ لاکھوں لوگوں نے مشاہدہ کیا۔قبل ازیں فلسطینیوں پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے پر انسٹاگرام نے جیفری شاون کنگ کا اکاونٹ بلاک کردیا تھا جبکہ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر 60 لاکھ سے زیادہ فالوور تھے۔