امریکی نائب وزیر خارجہ افریقہ ترکی اور اسپین کے دوروں پر

   

واشنگٹن ۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین ترکی کے شہر استنبول اور انقرہ کیلئے روانہ ہوگئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق اپنے دوروں کے دوران وہ اسپین، کاسا بلانکا، مراقش، الجزائر اور مصر جائیں گی۔ ترکی میں وہ نائب وزیر خارجہ سیدات اونال اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گی۔ 6 سے 8 مارچ تک وہ اسپین کا سفر کریں گی اور ’یو ایس اسپین سائبر سیکورٹی ڈائیلاگ میں شریک ہوں گی۔