امریکی نائب وزیر خارجہ کا دورئہ مراقش وزیر خارجہ سے ملاقات

   

رباط : امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین مراقش پہنچ گئیں جہاں انہوں نے وزیر خارجہ ناصر بوریطہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ہم مراقش کے خود مختاری کے منصوبے کو سنجیدہ، قابل اعتبار اور حقیقت پسندانہ نظریے پر دیکھتے ہیں۔ شرمین نے اقوام متحدہ کے مغربی صحارا کے ایلچی اسٹافن ڈی میستورا کی حمایت کا اظہار کیا، جو 2019 ء سے تعطل کا شکار امن عمل بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وینڈی شرمین الجزائر بھی جائیں گی، جو مراقش کا روایتی حریف رہا ہے۔