کولمبو: امریکہ میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے معاون وزیر خارجہ ڈونالڈ لو امریکہ اور سری لنکا باہمی تعلقات اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے 17سے 19اکتوبر تک سری لنکا کا دورہ کریں گے ۔ ڈیلی مرر نے امریکی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘‘معاون وزیر خارجہ ڈونالڈ لو سری لنکا کے سینئر افسران سے ملاقات کریں گے اور ان اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے جن کے ذریعے امریکہ اور سری لنکا اقتصادی استحکام، علاقائی سلامتی، انسانی حقوق اور جوابدہی ، شفافیت اور شمولیاتی طرز حکمرانی کو فروغ دے سکتے ہیں۔