امریکی نمائندوں کی شمالی کوریا آمد

   

واشنگٹن۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی صدر ڈونالڈ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے درمیان اس مہینے کے آخر میں ہونے والی چوٹی کانفرنس کی تیاری کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے چہارشنبہ کو پیونگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔امریکی نمائندے اسٹیفن بائگن کے پیونگ یانگ پہنچنے سے کچھ وقت پہلے ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ 27فروری کو ویتنام میں کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے ۔دونوں لیڈر گزشتہ سال جون میں سنگا پور میں اپنی ملاقات کے دوران واضح طورپر کئے گئے نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کے لئے کئے گئے اپنے عزائم کو آگے بڑھائیں گے ۔اس دوران اقوام متحدہ نے وارننگ دی ہے کہ شمالی کوریا کا نیوکلیئر پروگرام جاری ہے اور وہ پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ ممنوعہ اشیا کے سمندر کے ذریعہ سے غیر قانونی منتقلی سمیت اس طرح کے دیگر ممنوعہ کاموں کو غیر بنا موثر بنا سکتے ہیں۔سنگاپور میں دونوں لیڈروں کے درمیان ہوئی چوٹی کانفرنس سے نئی امیدجاگی تھی لیکن اس کے کوئی پختہ نتائج نہیں نکلے تھے ۔دونوں فریقوں کا کہنا ہے کہ وہ نیوکلیئر تخفیف اسلحہ کے سلسلے میں پرعزم ہیں،لیکن اس ہدف کو کس طرح سے پورا کیا جائے گا اس کی تفصیل انہوں نے نہیں دی ہے ۔