امریکی نوجوانوں کی اکثریت اسمارٹ فون کے بغیر بھی خوش : سروے

   

نیویارک: ایک امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں یہ سامنے آیا ہے کہ تقریباً تین چوتھائی امریکی نوجوانوں (ٹینز) کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے ساتھ موبائل فونز نہیں رکھتے تو وہ خوش یا پرسکون محسوس کرتے ہیں۔یہ رپورٹ تھنک ٹینک ‘پیو ریسرچ سینٹر’ کی جانب سے کرائے گئے حالیہ سروے کے نتائج پر جاری کی گئی ہے۔پیو ریسرچ سینٹر نے پیر کو شائع ہونے والے اپنے اس سروے میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ فون سے دور رہنے کے باعث مثبت وابستگیوں کے باوجود زیادہ تر نوجوانوں نے اپنے فون یا سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود نہیں کیا۔یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پالیسی ساز اور بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کی نوجوانوں کے اپنے فونز اور سوشل میڈیا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ موسمِ خزاں میں کیلیفورنیا اور نیو یارک سمیت درجنوں امریکی ریاستوں نے انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریشن کے خلاف مقدمہ کیا ہے۔