واشنگٹن : امریکی خبر رساں ادارے نے مبینہ طور پر خاتون صحافی کو فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر ریمارکس کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا۔خبر رساں ادارے اے پی نے کہا ہے کہ امیلی ولڈر کو سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر نکالا گیا۔خاتون صحافی نے کہا ہے کہ اسے طالب علمی کے دور میں فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی سزا دی گئی ہے۔
