امریکی وزیرخارجہ بلنکن کا دورہ ٔہند

   

واشنگٹن : سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن 26 تا 29 جولائی ہندوستان اور کویت کا سفر کریں گے۔ وہ نئی دہلی اور کویت سٹی میں اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے تئیں امریکہ کے عہد کا اعادہ کریں گے اور مشترکہ ترجیحات پر تعاون کو آگے بڑھانے کے اقدامات کریں گے۔ 28 جولائی کو نئی دہلی میں امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی ملاقات وزیرامورخارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر اور وزیراعظم نریندر مودی سے ہوگی۔ یہ قائدین مختلف مسائل پر بات کریں گے جن میں کوویڈ۔19 سے نمٹنے میں مسلسل تعاون شامل ہے۔ سکریٹری بلنکن 28 جولائی کو کویت سٹی کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ سینئر کویتی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے کلیدی باہمی مسائل پر بات کریں گے اور 60 سالہ سفارتی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔ بلنکن 29 جولائی کو واشنگٹن ڈی سی واپس ہوجائیں گے۔