واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برلن کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ مشرقی یوکرائن کے تنازعے کی حل کی خاطر جرمن رہنماؤں سے مذاکرات کریں گے۔ وہ جمعے کے دن اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوورف سے ملنے والے ہیں، جس سے قبل وہ اپنے اتحادی یورپی ممالک سے یقین دہانیاں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنا یہ ہنگامی دورہ چہارشنبہ کے دن یوکرائنی دارالحکومت کییف سے شروع کیا تھا۔ جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیئربوک نے یوکرائن اور روس کے اپنے حالیہ دوروں کے دوران کہا تھا کہ وہ اس بحران کا سفارتی حل چاہتی ہیں۔