امریکی وزیر خارجہ بلنکن ترکیہ کا دورہ کریں گے

   

انقرہ : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ترکیہ کے دورے پر آرہے ہیں۔سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 5 نومبر کو ترکیہ کا دورہ کریں گے۔بلنکن ترکیہ سے پہلے دوبارہ اسرائیل اور اردن کا دورہ کریں گے۔7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے بعد بلنکن تیسری بار تل ابیب جائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بلنکن جمعہ کو اسرائیل اور اردن کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلنکن بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق اپنے دفاع کے اسرائیل کے حق کے لییترکہہ کی حمایت حاصل کرنے اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ شہری ہلاکتوں کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام اقدامات کرنے پر بات چیت کریں گے۔
جوہری تجربات سے متعلق قانون پر پوٹن کے دستخط
ماسکو : روس نے جوہری تجربات پر عائد پابندی کے معاہدے کی توثیق کو منسوخ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری تجربات نہ کرنے کے معاہدے کی توثیق منسوخ کرنے کے قانون پر دستخط کر دیے۔روسی پارلیمنٹ جوہری معاہدہ نہ کرنے کی توثیق منسوخ کرنے کا قانون پہلے ہی منظور کر چکی تھی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر قانون منظوری کے بعد روسی صدر پیوٹن کے دستخط کے لیے بھیجا گیا تھا۔