نیویارک : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن زلزلے کی آفت کے بعد جذبہ خیر سگالی و یک جہتی سمیت امدادی کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے ترکیہ کا دورہ کریں گے۔امریکی امور خارجہ کے مطابق، بلنکن آج میونخ سلامتی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے جرمنی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ یوکرین کے لیے امداد اور علاقائی سلامتی سمیت ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد فراہم کی جانے والی امداد کا جائزہ لیں گے۔بعد ازاں وہ 19فروری کو ضلع ادانہ میں واقع امریکہ کے انجیرلیک فوجی اڈے پر اتریں گے اور وہاں سے پھر انقرہ میں اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔بلنکن انقرہ میں وزیر خارجہ مولود چااوش اولو اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرتیہوئے حکومت ترکیہ کی زلزلے سے متاثرہ شامی علاقوں کو فراہم کردہ امداد پر شکریہ بھی ادا کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ بلنکن انقرہ کے بعد ایتھنز میں یونانی وزیر اعظم کریاکوس میچوتاکس،وزیر خارجہ نیکوس دندیاس اور حزب اختلاف لیڈر الیکسیس چپراس بھی ملاقات کریں گے۔