امریکی وزیر خارجہ کا میونخ سیکوریٹی کانفرنس سے خطاب

   

میونخ ۔ 14 فروری (ایجنسیز) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے آج ہفتہ کے روز میونخ سیکوریٹی کانفرنس (MSC) سے خطاب کیا، جہاں یورپ اور دنیا بھر کے اعلیٰ سیاسی و عسکری رہنما موجود ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے آج ہفتہ کے روز میونخ سیکوریٹی کانفرنس (MSC) سے خطاب کیا، جہاں یورپ اور دنیا بھر کے اعلیٰ سیاسی و عسکری رہنما موجود ہیں۔ ان کے اس خطاب کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس وقت یورپی ممالک واشنگٹن کے بدلتے ہوئے رویے کے باعث مستقبل کی سلامتی کے حوالے سے غیر یقینی کیفیت کا شکار ہیں۔ روبیو نے میونخ کانفرنس میں شرکت کے لیے روانگی سے پہلے بیان دیا تھا کہ دنیا ’’جیو پولیٹکس کے ایک نئے دور‘‘ میں داخل ہو رہی ہے، جس کے دور رس اثرات یورپ اور ناٹو پر پڑ سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور بعض اوقات اتحادیوں کے لیے سخت رویے نے یورپی ممالک کی تشویش میں مزید اضافہ کیا ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے طویل المدتی اتحادوں پر سوال اٹھانے اور بین الاقوامی معاہدوں سے یکطرفہ علیحدگی کے فیصلوں نے یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا یورپ کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی ازسرِ نو ترتیب دینی چاہیے۔