امریکی وزیر خارجہ کا نیٹو سیکریٹری جنرل سے رابطہ روس۔یوکرین جنگ پر غور

   

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے یوکرین۔روس جنگ کی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے مطابق، یہ بات چیت ٹیلیفون پر ہوئی جس میں برلن میں گزشتہ روز سے شروع ہوئے نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس کا جائزہ لیا گیا اور روسی صدر ولا دیمیر پوتین کی جانب سے یوکرین کے خلاف چھڑی تباہ کن جنگ کی مذمت کی گئی۔بلنکن اور اسٹولٹن برگ نے متفقہ طور پر یوکرینی عوام سے اظہار یک جہتی اور یوکرین کی سالمیت کی حمایت کا اعلان کیا،علاوہ ازیں۔ 28تا30 جون کے درمیان ہسپانوی دارالحکومت میڈریڈ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی غور کیا گیا ۔