امریکی وزیر خارجہ کی محمود عباس سے ملاقات

   

رملہ: امریکی وزیر خارجہ نے رملہ میں محمود عباس سے ملاقات کی ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ فلسطینی حکام کے پریس آفس سے جاری تصویر میں فلسطینی صدر محمود عباس کو انٹونی بلنکن سے مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بلنکن غزہ پر صہیونی حملوں کے بعد دو بار اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں لیکن یہ ان کا غزہ کا پہلا دورہ ہے۔ بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو زبردستی بے گھرنہیں کیا جانا چاہیے۔ محمود عباس نے کہا کہ فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت ہونی چاہیے۔