امریکی وزیر خارجہ کی شہزادہ فیصل سے بات چیت

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے واشنگٹن کے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں سعودی عرب کو اس کے دفاع میں مدد ومعاونت مہیّا کرنے کے لئے پْرعزم ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا ہیکہ وزیرخارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اوراس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے یمن سے سعودی عرب کے علاقوں کی جانب حالیہ ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔نیڈ پرائس نے بتایا کہ فون کال کے دوران میں دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفیتھس اورامریکی صدرجوبائیڈن کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ کی یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں کی حمایت اور تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔