امریکی وزیر خارجہ کے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا امکان

   

واشنگٹن /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹس منظر عام پر آگئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق پومپیو ممکنہ طور پر 3 نومبر 2020ء کو ریاست کینساس سے سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کی صورت میں اپنا منصب چھوڑسکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہونے سے قبل پومپیو ایوان نمایندگان میں کینساس کی نمایندگی کرچکے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے، تاہم ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔