امریکی وزیر خزانہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گی

   

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لیے اپریل میں چین کا دورہ کریں گی۔ یہ اطلاع پولیٹیکو اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے دی ہے ۔اخبار نے کہا کہ دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ ان میں کمی کو روکنے کے اقدامات پر بھی بات کریں گے ۔گزشتہ جولائی میں محترمہ ییلن نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اس دورے نے ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا۔