واشنگٹن۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اپنے غیر ملکی دور ے پر اسرائیل روانہ ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ آسٹن اس دورے میں اسرائیل کے علاوہ جمرنی، برطانیہ اور بیلجیم میں ناٹو اتحاد کے صدر دفتر جائیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی وزیر دفاع اپنے ہم منصبوں اور دیگر سینئر ذمے داران کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ بات چیت میں بین الاقوامی دفاعی تعلقات کی اہمیت، امریکہ کی جانب سے مزاحمت اور دفاع کی پاسداری کو مضبوط بنانے اور مستقل سیکورٹی اور اخراجات کے بوجھ کو ناٹو اتحاد پر تقسیم کرنے جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
