واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسرائیل حماس جنگ کے اس اہم مرحلے پر اگلے ہفتے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ یہ بات پینٹاگون کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ امریکی مشیر برائے سلامتی امور جیک سیلوان کی اسرائیل روانگی رواں ہفتے کے اختتام پر ہونے کی اطلاع پہلے ہی سامنے آ چکی ہے۔پینٹاگون کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کسی نتیجے کی طرف پہنچ کر اختتام پذیر ہو جائے۔ امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ کے اس دورے کے دوران بحرین، اور قطر بھی جائیں گے۔