نئی دہلی: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن 4 جون کو دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے تاکہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کریں، خاص طور پر ملٹری ہارڈویئر کی مشترکہ ترقی کیلئے اہم ٹیکنالوجیز کی منتقلی کے شعبوں میں۔سکریٹری آسٹن کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے واشنگٹن کے سرکاری دورہ سے دو ہفتے قبل ہوا ہے جس کے دوران دونوں فریقین سے ہندوستان امریکہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے اقدامات کی توقع ہے۔پیر کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور لائیڈ آسٹن دونوں ممالک کے درمیان مختلف دفاعی امور اور دیگر اہم مسائل پر بات چیت کریں گے ۔