امریکی وفد دوحہ میں، طالبان کی کارروائیاں رکوانے پر زور

   

دوحہ : افغان امن عمل میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد رواں ہفتہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان پر اپنی فوجی کارروائیاں روکنے پر دباؤ ڈالیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق امریکی مذاکرات کار دوحہ میں افغانستان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایک مشترکہ بین الاقوامی ردعمل طے کرنے میں مدد کریں گے۔ دوسری طرف افغانستان میں باغیوں نے کئی صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمہ کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔