امریکی وفد کا دورہ تائیوان

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے تائیوان کی حمایت میں وہاں ایک غیر سرکاری وفد روانہ کیا ہے۔ یہ امریکی وفد آج ہی تائے پے پہنچ رہا ہے۔ امریکی وفد ایک ایسے نازک وقت پر خطے میں پہنچ رہا ہے، جب چین نے تائیوان کے قریب جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔ بیجنگ حکومت نے ان مشقوں کو جنگ کی تیاری قرار دیا ہے۔ تائیوان کئی مرتبہ چینی مشقوں میں اپنی فضائی و سمندری حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کرتا آیا ہے۔ ایسے موقع پر امریکی وفد کا دورہ واشنگٹن اور بیجنگ کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بنے گا۔