واشنگٹن: امریکی نائب وزیر خارجہ اسٹیفن بِیگن شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیاروں کی مکمل تخفیف پر بات چیت کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔ تاہم پیانگ یانگ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر واشنگٹن سے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیول حکومت دوسروں کے معاملے میں مداخلت کرنا بند کرے۔ گزشتہ برس ہنوئی میں صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کے بعد سے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں بات چیت تعطلی کا شکار ہے۔