امریکی ویزا استثنا پروگرام میں اسرائیل کی شمولیتپرماہرین، شہریوں اورتنظیموں کی تنقید

   

نیویارک: امریکہ کے اسرائیل کو ویزا استثنا پروگرام (وی ڈبلیو پی) میں شامل کرنے کے فیصلے پر انسانی حقوق کے گروپوں، امریکی شہریوں، ماہرین اور قانون سازوں نے تنقید کی ہے اور انھوں نے اسرائیل کے اپنی سرحدوں میں فلسطینی امریکیوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری الیجینڈرو میئرکس نے چہارشنبہ کے روز 30 نومبر سے اسرائیلی شہریوں کو 90 دن تک امریکہ میں بغیر ویزا سفر کی اجازت ہوگی، جس سے اسرائیل ویزا استثنا پروگرام میں شامل ہونے والا 41 واں ملک بن جائے گا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق اسرائیل کا سفر کرنے والے امریکیوں کو بھی یہی استحقاق دیا جائے گا۔امریکی شہریوں اور فلسطینی امریکیوں نے فوری طور پر اس اعلان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینی امریکیوں کے ساتھ “امتیازی سلوک” جاری رکھے ہوئے ہے۔