امریکی ویزا کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک ہوں گے

   

واشنگٹن: امریکہ غزہ میں وقت گزارنے والے ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اسکریننگ کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کو حکم دیا ہیکہ وہ امریکی ویزوں کیلئے غیرملکی درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لے جنہوں نے گزشتہ 18 سال میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا ہے۔اس معاملہ میں تمام تارکین وطن اور غیر تارکین وطن امریکی ویزوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں طلباء اور سیاح بھی شامل ہیں۔ان لوگوں کے جنہوں نے یکم جنوری 2007 کو یا اس کے بعد غزہ میں سرکاری یا سفارتی حیثیت سے زیادہ وقت گزارا ہے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اسکریننگ کی جائے گی۔