واشنگٹن: روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادمیر پوتن کے درمیان ٹیلفون رابطہ ہوا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق 50 منٹ تک ہونے والی گفتگو میں صدر بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب سے کہا کہ امریکہ یوکرین پر کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے گا۔ امریکی صدر نے یوکرین میں پرتشدد صورت حال میں کمی لانے کا مطالبہ کیا اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے روس کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ ماسکو پر معاشی پابندیاں سنگین غلطی ہو گی۔