ریاض : امریکی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے سعودی ہم منصب محمد الجدعان سے ورچوئل ملاقات کی ہے۔گفتگو کے دوران امریکی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزراء کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں یوکرین پر روس کے حملے، توانائی منڈیوں اور غذائی تحفظ پر بھی بات چیت ہوئی۔