امریکی و چینی صدور کی آج ورچوئل ملاقات

   

واشنگٹن : پندرہ نومبر کو امریکی صدر جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ورچوئل ملاقات کرنے والے ہیں۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ انٹونی بلنکن اور وانگ یی نے صدور کی ملاقات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر گفتگو کی ہے۔اسی گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے کو خاص طور پر تائیوان کے معاملے پر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے چین کے تائیوان پر بڑھتے عسکری و سفارتی دباؤ کے حوالے سے بیجنگ حکومت کو خبردار کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے سن 1979 میں سفارتی تعلقات کے لیے تائے پے کی جگہ بیجنگ کو تسلیم کر لیا تھا تاہم کانگریس میں منظور کردہ ایک قانون کے تحت امریکہ تائیوان کو اب بھی اسلحہ فراہم کرتا ہے-