نئی دہلی15جولائی (یو این آئی) امریکہ کی جانب سے محصولات کے نفاذ نے عالمی معیشت کو پیچھے دھکیل دیاہے یا اس کی رفتار کوکم کردیا ہے ۔صارفین اور کمپنیاں پہلے ہی محتاط انداز میں خرچ کر رہی ہیں، جس کا تعین ابھی تک اقتصادی نظریہ ساز یا پالیسی اداروں نے نہیں کیا ہے ۔سوئس ری انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی جی ڈی پی، یا مجموعی ملکی پیداوار میں کمی متوقع ہے اور بیمہ صنعت پربھی اسی رجحان کا اثر ہوگا ۔ سوئس ری لمیٹڈ زیورخ میں قائم ایک کمپنی ہے ، جس کی بنیادی توجہ عالمی بیمہ صنعت پر ہے ۔ یہ سکس سوئس ایکسچینج میں بھی درج ہے ، جو سوئٹزرلینڈ کا پرنسپل اسٹاک ایکسچینج ہے ۔جیروم جین ہیگلی (چیف اکنامسٹ، سوئس ری گروپ) نے کہا کہ بیمہ کنندگان کے منافع کے مستقبل کے امکانات اب بھی مثبت ہیں، لیکن غیر یقینی ٹیرف پالیسیاں جی ڈی پی کی نمو کو متاثر کر رہی ہیں۔امریکی اقتصادی پالیسی کی تبدیلیوں نے بڑی تبدیلی پیدا کی ہے اور سرمائے کے حصول کو متاثر کیا۔ پالیسی کی غیر یقینی صورتحال ملک کی معاشی صورتحال کو بھی کافی متاثر کیا ہے ۔