پیرس ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) وومن ورلڈ کپ فٹ بال میں امریکہ کی اسپین کے خلاف کامیابی پر مبصرین نے شدید تنقید کی ہے۔ مبصرین نے کہا ہے کہ امریکہ کی کارکردگی چمپئن ٹیم کی طرح نہیں تھی اگر اس کی یہی کارکردگی اگلے میچز میں برقرار رہی تو یہ فائنل میں نہیں پہنچ سکے گی۔ایک مبصر نے کہا کہ امریکی ٹیم اسپین کے خلاف 12کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلی جن میں 11کھلاڑی اور ایک ریفری شامل تھا۔ایک اور مبصر نے کہا کہ امریکہ کو جو دوسرے ہاف میں پینالٹی دی گئی وہ سراسر غلط تھی۔اسپین کی ٹیم انتہائی بدقسمت رہی، امریکی کھلاڑیوں کے بے تحاشہ غلطیاں کرنے کے باوجود انہیں کوئی کارڈ نہیں دکھایا گیا۔