امریکی پائپ لائن پر ’سائبر حملہ‘

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ امریکی ریاست جارجیا میں ڈارک سائڈ نامی ایک جرائم پیشہ گروہ نے کولونیئل نامی پائپ لائن کے نیٹ ورک پر ممکنہ طور پر سائبر حملہ کیا ہے۔ تفتیشی اہلکاروں کے مطابق یہ گروہ بڑے اداروں کے سسٹم ہیک کر کے بھاری تاوان کا مطالبہ کرتا ہے اور پھر ’رابن ہوڈ‘ کی طرح تاوان کی رقم سے خیراتی اداروں کی مدد کرتا ہے۔ اس سائبر حملے کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے کولونیئل پائپ لائن سے ایندھن کی ترسیل کا نیٹ ورک شدید متاثر ہوچکا ہے۔ یہ کمپنی امریکہ کی مشرقی ساحلی پٹی کی ریاستوں کو پینتالیس فیصد ایندھن فراہم کرتی ہے۔ کولونیل کمپنی کے مطابق ہیکرز نے ان کے نیٹ ورک سسٹم پر سائبر حملہ کیا ہے۔ عام طور پر ہیکرز انکریپٹڈ ڈیٹا کے ساتھ کمپیوٹر سسٹم لاک کرتے ہیں اور پھر بڑے تاوان کے بدلے اس کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔