امریکی پابندیوںکے خلاف منصوبے

   

تہران /24 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے کہا ہے کہ اْس کے پاس امریکا کی ’غیر قانونی‘ پابندیوں کا اثر زائل کرنے کے مختلف منصوبے موجود ہیں۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی نے ملکی نیوز ایجنسی تسنیم کو بتایا ہے کہ ضرورت ہوئی تو آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ تیل کی آمد و رفت روکنے کے مختلف طریقوں پر بھی غور ہو سکتا ہے۔