امریکی پابندیوں کے خلاف مقابلہ جاری رہے گا:کم جونگ اْن

   

پیونگ یونگ ۔ 16 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن نے کہا ہے کہ اْن کا ملک امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ جاری ر کھے گا۔ یہ بات شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر نشر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریائی ٹیلی ویژن نے کم جونگ اْن کو ایک سفید گھوڑے پر سوار مقدس خیال کیے جانے والے پہاڑ پائیکٹْو کی چوٹی سر کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریائی نیوز ایجنسی کے مطابق ملکی سپریم لیڈر نے ہتھیار سازی کے نئے مقام کا بھی دورہ کیا ہے۔