کاراکاس، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف ونیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس اور دیگر شہروں میں ہفتہ کے روز لوگ سڑکوں پر اترآئے اور انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ ونیزویلا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ مظاہرین ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر تھے ، جس پر ‘نو مور ٹرمپ’ لکھا ہوا تھا۔ ونیزویلا کے نائب صدر ڈیلسي روڈریگوئز نے کہاکہ ‘‘وہ (امریکہ) وینیزوئیلا کو امن کے مقدس حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم جدوجہد کریں گے ’’۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے ونیزویلا کے سینٹرل بینک اور پی ڈی وی ایس اے تیل کمپنی پر پابندی لگانے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر گزشتہ منگل کو دستخط کر دیے ۔ یہ حکم ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی پابندی لگانے کا مجاز ہے ۔
