امریکی کارروائی میں حمزہ بن لادن ہلاک، ٹرمپ کی توثیق

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔/14 ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو توثیق کی کہ القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن افغان ۔ پاکستان سرحد پر دہشت گردی کے خلاف امریکی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا نے انٹلیجنس حکام کے حوالے سے ایک ماہ قبل حمزہ کی موت کی خبر دی تھی جس کی ٹرمپ نے آج توثیق کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ اسامہ بن لادن کے بیٹے اور القاعدہ کے ایک اعلیٰ سطحی رکن حمزہ بن لادن، افغانستان۔ پاکستان علاقہ میں دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کارروائی میں مارے گئے۔‘‘