واشنگٹن: امریکی کانگریس جرمنی سے بڑے پیمانے پر امریکی فوجیوں کے انخلاء کو روکنا چاہتی ہے۔ یہ بات امریکی دفاعی بجٹ کے مسودہ بل میں سامنے آئی ہے۔ اس فیصلے پر امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز متفق ہیں۔ تاہم سبکدوش ہونے والے صدر ٹرمپ نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جرمنی سے تقریباً 12000 فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔