یروشلم۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس وومن راشدہ طلیب جو دراصل فلسطین نژاد ہیں، اسرائیل کا دورہ کرنا چاہتی ہیں حالانکہ انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہے تاہم اسرائیل کی وزارت داخلہ نے انسانی بنیادوں پر راشدہ طلیب کو دورہ کرنے اجازت دی ہے۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ اسرائیل آریہ دیری نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ راشدہ طلیب کو ان کی (راشدہ) دادی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے جو اسرائیل کے قبضہ والے مغربی کنارہ میں سکونت پذیر ہیں۔ یاد رہے کہ راشدہ طلیب نے قبل ازیں وزیر داخلہ اسرائیل کو تحریری طور پر یہ طمانیت دی تھی کہ اگر وہ مغربی کنارہ کا دورہ کریں گی تو ان تمام شرائط کا احترام کریں گی جو اسرائیل نے عائد کی ہیں۔
