امریکی کتوں نے سعودی شہری کو مارڈالا

   

نیواورینس : امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں دو کتوں نے حملہ کر کے ایک سعودی باشندے سعد العنزی کو موت کی نیند سلا دیا۔ دونوں کتے مذکورہ سعودی کے ایک پڑوسی کے گھر میں رہتے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سعد کے بھائی سعود العنزی نے بتایا کہ سعد تین بچوں (دو بیٹے اور ایک بیٹی) کا باپ تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سعد سڑک پر چہل قدمی کر رہا تھا۔ اس دوران ایک امریکی خاتون پڑوسی کے گھر میں رہنے والے دو کتوں نے اچانک سعد پر حملہ کر دیا اور اسے مارڈالا۔سعود نے مزید بتایا کہ ‘‘کتوں نے سعد کی ران کو چیر پھاڑ دیا تھا جس کے سبب بہت زیادہ خون بہہ گیا۔ اس موقع پر سڑک پر گزرنے والے ایک شخص نے اپنی لاٹھی سے کتوں کو مار کر دور بھگا دیا۔ سعد کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ خون بہہ جانے کے سبب دم توڑ گیا‘‘ ۔