امریکی کمانڈر کی پاکستان فوجی سربراہ سے ملاقات

   

اسلام آباد: امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے جمعرات کو پاکستان کے دورہ کے دوران افواج پاکستان کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے ملک کے آرمی چیف سے بات چیت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ جمعرات کو جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی۔پاکستانی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مشترکہ مفادات، بالخصوص علاقائی سلامتی میں تعاون جیسے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔‘‘ جنرل ایرک کوریلا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی فوج کی کوششوں اور پاکستان اور امریکی افواج پاکستان کے درمیان تعاون کی تعریف کی۔