امریکی کمپنیوں و یونیورسٹیز کو حیدرآباد میں ادارے قائم کرنے کی دعوت: ریونت ریڈی

   

Ferty9 Clinic

ہند۔امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ سمٹ میں شرکت،فیوچر سٹی ، میٹرو ریل و دیگر پراجکٹس کا ذکر، حیدرآباد کی عالمی شہر کے طور پر ترقی
حیدرآباد ۔ 13۔نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے امریکی کمپنیوں اور یونیورسٹیز کو تلنگانہ میں اپنے ادارے قائم کرنے کی دعوت دی اور تلنگانہ رائزنگ کے معاشی منصوبہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے نئی دہلی میں ہند ۔امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی ۔ انہوں نے 2034 تک تلنگانہ کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر اور 2047 تک تین ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کے منصوبہ کی وضاحت کیں۔ امریکی اداروں کے نمائندوں نے تلنگانہ رائزنگ منصوبہ کی ستائش کی ۔ کئی کمپنیوں نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ۔ چیف منسٹر نے سرمایہ کاری کے بہتر مواقع اور حکومت سے سہولتوں سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ہندوستان کی نوجوان ریاست ہے اور کم عرصہ میں عالمی معیار کی انفراسٹرکچر سہولتیں فراہم کی گئیں۔ حکومت کی 23 ماہ کی کارکردگی پیش کرکے ریونت ریڈی نے کہا کہ خواتین کی معاشی ترقی ، بہتر تعلیمی نظام اور اسکل ڈیولپمنٹ حکومت کی ترجیحات ہیں۔ حیدرآباد کو بہتر سہولتوں کے ساتھ عالمی معیار کے شہر کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ امریکہ کی ہارورڈ، اسٹانفورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیز حیدرآباد میں اپنے کیمپس قائم کریں گے جس کے نتیجہ میں نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولتیں تلنگانہ میں دستیاب رہیں گی۔ چیف منسٹر نے بھارت فیوچر سٹی اور موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ فورتھ سٹی کے ذریعہ 30 ہزار ایکر اراضی کو عالمی معیار پر ترقی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ کے ذریعہ لندن ، ٹوکیو ، دبئی اور سیول کی دریاؤں کی طرح ترقی دی جائیگی۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد میٹرو ریل ، ریجنل رنگ روڈ اور ریڈیل روڈس کے پراجکٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی ادارے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کریں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حیدرآباد میں سڑکوں کے نام قائدین کے نام سے رکھنے کا رجحان ہے۔ اس رجحان کو تبدیل کرکے سڑکوں کے ناموں کو اہم کمپنیوں کے نام پر رکھنے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے امریکی یونیورسٹیز کو حیدرآباد میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت دی۔1
وشاکھاپٹنم میں دوروزہ سی آئی آئی کانفرنس
حیدرآباد 13نومبر(یواین آئی) اے پی وشاکھاپٹنم میں سی آئی آئی کانفرنس کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آندھرا یونیورسٹی میدان پر اس کانفرنس میں ہزاروں مہمانوں کی شرکت متوقع ہے جس کے پیش نظر تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تقریب میں تقریباً تین ہزار صنعت کاروں کی شرکت متوقع ہے ۔یہ سمٹ 14اور15نومبرکو ہونے والی ہے ۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع ٹکنالوجی، اعتماد اور تجارت: نئے جیو اکنامک آرڈر کی ر ہنمائی”دیاگیا ہے ۔