امریکی کمپیوٹر کمپنی کے 900ملازم برطرف

   

واشنگٹن : امریکہ میں کمپنی کے مالک نے ایک زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا، جس کے بعد اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پرصارفین نے اسے سخت عمل اور ایک خوفناک اقدام قرار دیا۔ بیٹر ڈاٹ کام کے سربراہ نے زوم کال پر کہا کہ اگر آپ اس کال پر ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے۔ گرگ کا کہنا تھا کہ عملے کی کارکردگی، پروڈکشن اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کی اہم وجہ ہے۔