ءحیدرآباد۔29 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) امریکی کونسلیٹ حیدرآباد اور ریجنل انگلش لینگویج آفس نئی دہلی کے عہدیداروں نے وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی اور یونیورسٹی سے ثقافتی و علمی اشتراک پر بات چیت کی۔ پروفیسر عین الحسن نے امریکی کونسلیٹ کی پہل کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مدرسوںاور یونیورسٹی تعلیمی نظام کیلئے یہ اشتراک کارگر ثابت ہوگا۔ انہوں نے امریکی کونسلیٹ پر زور دیا کہ وہ اپنا ای لرننگ پروگرام یونیورسٹی کیمپس کے لئے فراہم کریں۔ ریجنل انگلش لینگویج آفس نئی دہلی کی مس زتھ گوڑ اور شویتا کھنہ کے علاوہ امریکی کونسلیٹ کے ڈیوڈ ڈبلیو موئیر پبلک افیرس آفیسر ، ٹی سینتھل کمار اسسٹنٹ ثقافتی امور نے امریکی تعلیمی پروگراموںسے متعلق تفصیلات فراہم کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار انچارج پروفیسر محمد محمود ، پرنسپل پالیٹکنک ڈاکٹر محمد یوسف خاں و دیگر موجود تھے۔ ر