امریکی کونسلیٹ میں تعینات پولیس ملازمین کیلئے ریسٹ روم کی تعمیر

   

میگا انجنیئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر کمپنی کی مساعی، اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد : 2 نومبر ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں واقع امریکی کونسلیٹ میں سیکورٹی پر تعینات تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کے ملازمین کیلئے میگا انجنیئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمٹیڈ کی جانب سے آرامگاہ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے ۔ کمپنی کی منیجنگ ڈائرکٹر پی سدھا ریڈی نے پولیس کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے لاء اینڈ آرڈر اور عوام کے تحفظ کیلئے پولیس ڈپارٹمنٹ کی خدمات غیرمعمولی ہیں ۔ میگا انجنیئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمٹیڈ نے امریکی کونسلیٹ واقع نانک رام گوڑہ میں سیکورٹی خدمات پر تعینات ملازمین پولیس کیلئے اپنے فنڈز سے آرام کی سہولت فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ عمارت تعمیر کی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اراضی فراہم کی گئی جس پر کمپنی نے عمارت تعمیر کی ۔ شفٹ کی تبدیلی کے موقع پر ملازمین پولیس اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں، 50ملازمین پولیس کیلئے فراہم کی جانے والی یہ سہولت جلد ہی استعمال کیلئے تیار ہوجائے گی اور عمارت کی تکمیل کے بعد اسے پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔ آرام گاہ کے تعمیری کاموں کے آغاز کے موقع پر اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس بٹالین سنجے کمار جین ، ڈی سی پی مادھا پور ریتی راج ، کمانڈنٹ 8ویں بٹالین ایم رادھا کرشنا ، اسسٹنٹ کمانڈنٹس ایم پارتھا سارتھی ریڈی ، ایس رام بابو اور امریکی کونسلیٹ کے سکریٹری عہدیدار وینکٹیش ستیش اور روی چندر ریڈی موجود تھے ۔ اس موقع پر سدھا ریڈی نے کہا کہ دنیا بھر میں حیدرآباد کی طرح سیکورٹی انتظامات انہوں نے نہیں دیکھیں ۔ حیدرآباد کے عوام پولیس کی نمایاں کارکردگی کے سبب خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں ۔انہوں نے سدھا ریڈی فاؤنڈیشن کی جانب سے پولیس کی بھلائی کے اقدامات میں تعاون کا یقین دلایا ۔ سدھا ریڈی نے جمنازیم کے قیام کا تیقن دیا ۔1