صحافیوں سے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں واقع امریکی کونسلیٹ نے پبلک انگیجمنٹ اسسٹنٹ ( پریس اینڈ میڈیا ) کے تقررات کے لئے میڈیا پروفیشنلس سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ خواہشمند امیدوار 16 جنوری سے قبل امریکی کونسلیٹ کی ویب سائٹ پر موجود کیو آر کوڈ اسکیان کرتے ہوئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ امریکی کونسلیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اِس سلسلہ میں اطلاع دی اور کہاکہ اہل درخواست گذار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں تاکہ کونسلیٹ کی پریس اینڈ میڈیا ٹیم کا حصہ بن سکیں۔ مزید تفصیلات کونسلیٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ 1